'تقریب تقسیمِ انعامات برائے حوصلہ افزائی آج گورنمنٹ لیڈی اینڈرسن سکول سیالکوٹ میں **غزنوی فاؤنڈیشن کے صدر جناب عبدالوہاب شاہ صاحب * کی جانب سے سکول کی طالبات کی گزشتہ ماہ مظفر گڑھ میں منعقد ہونے والے پنجاب سپورٹس گالہ پروگرام (جس میں پنجاب بھر کے اسکولز کی طالبات نے شرکت کی ) میں نمایاں کارکردگی پر انکی حوصلہ افزائی کیلیے تقریب انعامات کا انعقاد کیا جس میں صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن جناب چوہدری اخلاق صاحب ، جناب عامر ڈار صاحب ، جناب چوہدری الیاس صاحب ، جناب وسیم بٹ صاحب ، جناب خواجہ عمران نثار صاحب کے ساتھ ساتھ حاجی مختار پالو ، خواجہ شعیب ، ذوالفقار میر ، میر عباد ، برہان میر اور دیگر ساتھیوں نے شرکت کی۔ جس میں سکول کی طالبات اور کوچنگ سٹاف کو پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر خراجِ تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ میڈلز اور شیلڈز سے نوازہ گیا ۔ تقریب کی اختتام پر سکول پرنسپل اور اساتذہ کی جانب سے غزنوی فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا گیا اور مہمانوں کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں ۔ بعد ازاء *غزنوی فانڈیشن* کی جانب سے 80طالبات کیلیے کھانے کا بھی احتتام کیا گیا'
See also:
comments